امریکا کیلئے جاسوسی کا الزام طالبان نے 5افراد کو پھانسی دیدی

سیکڑوں شرپسندوں نے پولیس موبائل پربھی فائرنگ کی ،راہ گیرماراگیا،جوابی کارروائی پرفرار،باڑہ شیخان میں2بم ناکارہ بنادیے


Numaindgan Express October 03, 2012
سیکڑوں شرپسندوں نے پولیس موبائل پربھی فائرنگ کی ،راہ گیرماراگیا،جوابی کارروائی پرفرار،باڑہ شیخان میں2بم ناکارہ بنادیے گئے۔ فوٹو: فائل

پشاورکے نواحی علاقہ متنی پولیس اسٹیشن اورفرنٹیئرروڈ پولیس چوکی پر شدت پسندوںکے حملے اور فائرنگ سے دوسب انسپکٹرسمیت چار پولیس اہلکارزخمی جبکہ راہگیرفائرنگ کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔

میرانشاہ میںطالبان نے جاسوسی کے الزام میں پانچ افراد کوپھانسی دے دی،باڑہ شیخان میں2 بم ناکارہ بنادیے گئے صدہ میں شرپسندوں نے گاڑی کواڑادیا،افغان بارڈر پولیس کے بیمارحوالدارکاسی ایم ایچ پشاورمیںآپریشن کردیا گیا واقعات کے مطابق نواحی علاقہ متنی میں رات نوبجے کے قریب فرنٹیئر روڈپولیس چوکی پرسیکڑوں شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میںچاروں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر جس کی شناخت نہ ہوسکی فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گیا اس دوران شدت پسندوں کے ایک اورگروپ نے متنی پولیس اسٹیشن پربھی فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ادھر اپرکرم ایجنسی پیواڑ حمزے میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میںتین بچے سجادولدعنایت،پندرہ سالہ قمرعباس ولد لطیف اورزمین حسین ولدحسین بخش شدیدزخمی ہوگئے جنہیںایجنسی ہیڈکوارٹراسپتال پاراچنارپہنچادیاگیاادھر پولیٹیکل حکام کے مطابق ڈرائیورعمران نامی شخص کی گاڑی کو صدہ بازارمیںنامعلوم دہشت گردوںنے دھماکا خیزمواد سے اڑادیاتاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواادھرپشاور کے نواحی علاقے باڑہ شیخان میں پولیس نے دو ریمورٹ کنٹرول پانچ کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادییجبکہ جمرودمیںبائی پاس روڈپرریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے کنٹینرکوجزوی نقصان پہنچایا گیا۔

دھماکے کی ذمے داری جیش اسامہ نامی تنظیم کے ترجمان نے نامعلوم مقام سے فون پر قبول کرلی،ان لائن کے مطابق شمالی وزیرستان میں طالبان نے پانچ قبائلی شہریوں کوامریکہ کیلئے جاسوسی کے الزام میںپھانسی دیدی غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میرانشاہ میںپانچ قبائلی شہریوںارباب خوشال،وزیرطارق، وزیر موتی ، ماچاوالی حسو خیل اورخورشید عالم کوپھانسی دی لاشوں کے پاس سے ایک تحریرملی ہے جس میںدھمکی دی گئی ہے کہ امریکا کیلیے جاسوسی کرنیوالے ہرشخص کایہی انجام ہوگا ایکسپریس نیوزکے مطابق افغان حکام کی درخواست پرافغان بارڈر پولیس کے بیمارحوالدار اسراراحمدکا پشاو رمیںآپریشن کردیاگیااس کیلیے بارڈر کوارڈینیشن سینٹرنواپاس باجوڑمیں افغان حکام نے درخواست کی تھی اس افغان جوان کو بذریعہ ہیلی کاپٹرسی ایم ایچ پشاورمنتقل کیاگیاجہاںڈاکٹرزنے حوالداراسرارکواپنڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد وارڈمیں شفٹ کردیاگیاہے۔