بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ کو 2014 کے بہترین سنگر کے ایوارڈ سے نوازا گیا

ارجیت سنگھ کو آن لائن بھارتی ویب سائٹ ہنگامہ ڈاٹ کام نے رائے شماری کے بعد سال 2014 کے بہترین گلو کار کا ایوارڈ دیا


APP January 06, 2015
شریا گوشال نے سال 2014 کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ گلو کار ارجیت سنگھ کو سال 2014کے بہترین گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آن لائن بھارتی ویب سائٹ ہنگامہ ڈاٹ کام نے رائے شماری کے بعد انھیں سال 2014 کے بہترین گلو کار کا ایوارڈ دیا جب کہ شریا گوشال نے سال 2014 کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ البم دیس کلاکار کو بہترین البم کا ایوارڈ ملا جب کہ دیگر کیٹگریز میں فلم '' ہیپی نیوایئر'' اور '' بینگ بینگ'' کا لاجواب میوزک دینے پر وشال شیکھر کو بہترین موسیقار کا ایوارڈ دیا گیا۔