عمران سےشادی کے بعد منفی رد عمل پر ریحام خان نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کردیا

ریحام خان کے فیس بک اکاؤنٹ پر فیس بک اکاؤنٹ پر 89,700 فالوورز تھے


INP January 14, 2015
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چند روز قبل ہی ٹی وی اینکر ریحام خان سے شادی کی ہے۔ فوٹو: آغا مہروز/ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ان کا اب کوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے۔


عمران خان سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر منفی درعمل سے دلبرداشتہ ہوکر ریحام خان نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیاجس پر ان کے 89,700 فالوورزتھے جب کہ شادی کے بعد ٹویٹر پر ریحام خان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چند روز قبل ہی ٹی وی اینکر ریحام خان سے شادی کی ہے اور ان دونوں کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پرافواہوں کاسلسلہ جاری رہا۔