نغمہ اور حبیب 40 سال بعد فلم ’’سنگ تراش ‘‘میں ایک ساتھ ہونگے

معاشرتی برائیوں کے خلاف اور محبت، امن، بھائی چارہ اس فلم کا مرکز ہے ۔


Numainda Express January 16, 2015
فلم کی میں کاسٹ مہرین ، زارا ملک ، آکاش رنگیلا، عرفان کھوسٹ، بہار بیگم اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: ماضی کی مقبول جوڑی اداکارہ نغمہ اور حبیب40سال بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے ۔

ہدایت کار ناصر غزالی ، ڈی او پی محبوب ملک نے اپنی نئی شروع ہونے والی فلم ''سنگ تراش '' میں کاسٹ کیا ہے، جس کے مصنف محمد طارق ساحلی،پروڈیوسر محمد سلیم کلیرا ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں مہرین ، زارا ملک ، آکاش رنگیلا، عرفان کھوسٹ، بہار بیگم اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔

ناصر غزالی نے بتایا یہ فلم زوم میڈیا کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے مذکورہ فلمساز اس سے قبل بھی سرائیکی فلمیں بنا چکے ہیں یہ ان کی پہلی اردو فلم ہے، نغمہ اور حبیب کو ان کے کرداروں میں کاسٹ کیا جارہا ہے ، معاشرتی برائیوں کے خلاف اور محبت، امن، بھائی چارہ اس فلم کا مرکز ہے جب کہ بت کی پوجا کرنے کی بجائے خدائے یکتا کی عبادت کی پہچان کرائی گئی ہے۔

مقبول خبریں