پرویز مشرف نے عمران خان کو شادی پر مبارکباد کا کارڈ بھیج دیا

عمران خان نے تاحال شکریہ ادا کرنے کے بجائے خاموشی اختیارکر رکھی ہے


INP January 18, 2015
عمران خان نے چند روز قبل ہی ریحام خان کے ساتھ شادی کی تھی۔ فوٹو: فائل

سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شادی پر مبارک باد کا کارڈ بھجوا دیا۔

عمران خان نے تاحال شکریہ ادا کرنے کے بجائے خاموشی اختیارکر رکھی ہے، ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے عمران خان کو نئی ازدواجی زندگی کی کامیابیوں، خوشیوں اور زندگی میں ٹھہرائو اور استحکام آنے کی دعا کی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل ہی ریحام خان کے ساتھ شادی کی تھی۔ عمران خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ ولیمے کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ مدرسے میں ادا کی گئی۔