گل بہادر گروپ کا کمانڈرحافظ بہادر جان تنظیم سے دستبردار ہو گیا

میں پہلے بھی ملک اور حکومت کاخیرخواہ تھا اورآئندہ بھی رہوں گا، حافظ بہادر جان


INP January 18, 2015
ملک و قوم کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث تھا نہ ہی کسی واقعے کی ذمہ داری لینے کے بارے میں خبرجاری کی۔ فوٹو فائل

کالعدم تحریک طالبان حافظ گل بہادرگروپ کے مقامی امیر حافظ بہادر جان نے تنظیم سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔

ہفتے کوبنوں کے دور افتادہ علاقے بکاخیل میں گرینڈ جرگے کے دوران حافظ بہادرجان نے تنظیم سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی ملک اور حکومت کاخیرخواہ تھا اورآئندہ بھی رہوں گا، میں ملک و قوم کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث تھا نہ ہی کسی واقعے کی ذمہ داری لینے کے بارے میں خبرجاری کی۔ جرگہ میں فیصلہ کیاگیا کہ اگر کسی نے بہادر جان کو نقصان پہنچایا تو اسے ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ جرگہ میں امن کمیٹی تشکیل دینے اور 40 مسلح افراد پر مشتمل لشکر تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔