اوآئی سی کافرانسیسی جریدے کے خلاف عدالت میں جانے کااعلان

ہمارے وکلا یورپی اور فرانسیسی قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں، سیکریٹری جنرل اسلامی سربراہی کانفرنس


INP January 20, 2015
فرانیسی جریدے چارلی ایبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کئے تھے۔ فوٹو: فائل

اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) نے فرانسیسی جریدے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل عیاد مدنی نے کہا ہے کہ چارلی ایبڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی۔عالمی میڈیا کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں عیاد مدنی نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکے شائع کیے جانے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا یورپی اور فرانسیسی قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کئے تھے جس پر اس کے دفتر پر حملہ بھی ہوا تھا۔