پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید11روپے تک کمی کا امکان

یکم فروری سے پٹرول8 روپے 65 پیسے فی لیٹرسستاہونے کاامکان ہے


INP January 20, 2015
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزیدکم ہونے کاامکان ہے فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزیدکم ہونے کاامکان ہے۔

آئندہ ماہ یکم فروری سے پٹرول8 روپے 65 پیسے فی لیٹرسستاہونے کاامکان ہے۔ ہائی آکٹین کی قیمت 11 اورہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 66 پیسے فی لیٹرسستا ہونے کی امیدہے۔مٹی کا تیل 5 روپے28 پیسے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے 37 پیسے فی لیٹرسستا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب عوام نے ممکنہ طورپرتیل قیمتوں میں مزیدکمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے یہ بھی دعا کی کہ جلد تیل کاجاری بحران بھی ختم ہوجائے تاکہ لوگ قیمتوں میں کمی سے بہتر طریقے سے مستفیدہو سکیں ۔