وزیرستان جائینگےعمرانمہم جوئی کرنے نہیں دینگے مسعودکوثر

قبائلیوں کے بغیر دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی،چیئرمین تحریک انصاف


News Agencies/Numainda Express October 04, 2012
عمران ہوامیں باتیں کرتے ہیں،کوئی سیکیورٹی کی ذمے داری لینے کوتیارنہیں،گورنرپختونخوا۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ تمام قبائل سے بات ہوگئی ہے۔

ہرصورت وزیرستان جائیں گے، شرکا میں200 غیرملکی صحافی بھی شامل ہونگے، محسود قبائل مارچ کے شرکاکوسیکیورٹی فراہم کرینگے،قبائلیوں کوساتھ ملائے بغیردہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔دوسری جانب خیبرپختونخواکے گورنربیرسٹرمسعود کوثر نے ایک ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ عمران خان ہوا میں باتیں کرتے ہیں، وزیرستان میںکسی قسم کی مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیرستان میں بہت مشکل سے امن قائم ہواہے، کوئی ادارہ بھی یہ ذمے داری لینے کو تیار نہیں کہ وہ اتنے بڑے جلسے کوسیکیورٹی فراہم کرسکے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااحسن رشید نے کہا ہے کہ وزیرستان میں محسود اور دیگر قبائل امن مارچ کوسیکیورٹی فراہم کریں گے، کوٹکئی میں 30 اکتوبرسے بھی بڑا جلسہ ہوگا۔دریں اثناٹانک میں جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل کا جرگہ ہوا جس میںتحریک انصاف کے امن مارچ کے شرکاکوسیکیورٹی کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔