بولٹن مارکیٹ پلاسٹک کے3گوداموں میں آتشزدگی سامان خاکستر

فائر بریگیڈ کے عملے نے 14 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر 3گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا۔


Staff Reporter January 25, 2015
آتش زدگی کے باعث مارکیٹ کے 3گوداموں میں رکھا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ، جلنے والے سامان کی بھاری مالیت بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

بولٹن مارکیٹ میں پلاسٹک کے 3 گوداموں میں آتش زدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 14 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر 3گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا،بلال کالونی کے گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے میں واقع بولٹن مارکیٹ چھانٹی گلی میں قائم یوسف مارکیٹ کی تیسری منزل پر ہفتے کو دن ساڑھے11بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آتش زدگی کے باعث مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی دکاندار اپنا قیمتی سامان لے کر مارکیٹ سے باہر نکل آئے ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور فائر بریگیڈ کی2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے موقع پر مزید فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے ۔

ترجمان نے بتایا کہ اطلاع کے بعد مزید 12فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے تھے ، فائر بریگیڈ کے عملے نے 3گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ، آتش زدگی کے باعث مارکیٹ کی تیسری اور چوتھی منزل شدید متاثر ہو ئی اور پلاسٹک کے کھلونوں کے 3گوداموں میں رکھا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ، جلنے والے سامان کی بھاری مالیت بتائی جاتی ہے تاہم حتمی تخمیہ بعد میں لگایا جائے گا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، علاوہ ازیں بلال کالونی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر5/Dکالا اسکول کے قریب مکان میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں32سالہ شفیق اور اس کی اہلیہ28سالہ رخسانہ جھلس کر زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا، پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے یا جھلسنے کر زخمی ہو نے کی کسی نے اطلاع نہیں دی۔

مقبول خبریں