بالی ووڈمیں انصاف کی بنیاد پر مواقع ملتے ہیںایوشمان کھرانہ

ان کی آئندہ فلم ’’ ہائی زادہ‘‘ہے جو کہ جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


APP January 28, 2015
ایوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم ’’ ہائی زادہ‘‘ہے جو کہ جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری نئے اداکاروں کو انصاف کی بنیاد پر موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوا سکیں۔

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری ایسی انڈسٹری بن چکی ہے جہاں نہ صرف نئے اداکاروں کی آمد پر ان کے خیرمقدم کیا گیا ہے بلکہ انھیں موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوا کر آئے بڑھیں اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائیں لیکن اداکار میں ٹیلنٹ ہونا ضروری ہے۔ اداکار کی آئندہ فلم '' ہائی زادہ'' ہے جس میں ان کی ہیروئن ہما قریشی ہیں۔فلم کی ہدایات ویبو پوری نے دی ہیں۔فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔