پٹرول 10 روپے 75 پیسے سستا کرنے کی سمری ارسال

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14.85 روپے تک فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے


INP January 30, 2015
وزیر اعظم کی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14.85 روپے تک فی لیٹر کمی کی سفارش پر مبنی جمعرات کو سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی۔

سمری میں پٹرول10روپے 75 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل8 روپے80 پیسے، لائٹ ڈیزل11 روپے 84 پیسے، ہائی اوکٹین 14 روپے 85 پیسے اور مٹی کاتیل12 روپے 92 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔