مونا لیزااور آدتیہ رائو میں بولڈ مناظر فلمانے کا مقابلہ

مونا لیزا کا مہیش بھٹ کیمپ کے ساتھ دوسرا پراجیکٹ ہے۔


Cultural Reporter October 04, 2012
مونا لیزا کا مہیش بھٹ کیمپ کے ساتھ دوسرا پراجیکٹ ہے۔ فوٹو فائل

پاکستانی اداکارہ مونا لیزا (سارہ لورین) اور بھارتی اداکارہ آدیتہ رائو کے درمیان بھارتی فلم ''مرڈر تھری'' میں بولڈ مناظر فلمانے کی ٹھن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈائریکٹر وپروڈیوسر مہیش بھٹ اپنی فلم ''مرڈر''کے تیسرا سیکوئل کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں انھوں نے رندیپ ہودا کے مقابل پاکستانی اداکارہ مونا لیزا اور بھارتی اداکارہ آدتیہ رائو کو کاسٹ کیا ہے جنہوں نے فلم میں اپنے آپ کو نمایاں اور فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اداکار رندیپ ہودا کے ساتھ بولڈ مناظر کرانے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑ نے کی ٹھان لی ہے۔

مونا لیزا کی مہیش بھٹ کیمپ کا ساتھ دوسرا پراجیکٹ ہے۔ اس سے قبل وہ گلوکار وموسیقار ہمیش ریشمیا کے ساتھ ''کجرارے'' میں کرچکی ہیں جو باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی تھی اب انھوں نے اپنی ساری امیدیں ''مرڈر تھری'' سے مرکوز کررکھی ہیں۔

مقبول خبریں