حصص مارکیٹ 34800 کی حد بھی عبور کر گئی

کاروباری حجم 5.08فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر34 کروڑ42 لاکھ حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter February 04, 2015
کاروباری حجم 5.08فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر34 کروڑ42 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ384 کمپنیوں تک محدود رہا۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں قدرے بہتری سے آئل سیکٹر کے حصص میں سرمایہ کاری بڑھنے اور اقتصادی محاذ پر بعض مثبت اطلاعات کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوبھی تیزی کا تسلسل قائم رہا

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی سے انڈیکس پہلی بار34800 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تاہم تیزی کے باوجود56.25 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی البتہ حصص کی مالیت میں 51 ارب27 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 150.20 پوائنٹس اضافے سے 34836.51 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 119.95 پوائنٹس بڑھ کر22614.13 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 341.50 پوائنٹس اضافے سے 54845.03 ہوگیا۔

کاروباری حجم 5.08فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر34 کروڑ42 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ384 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں148 کے بھائو میں اضافہ، 216 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔