عمران خان مجھے قیامت تک یاد کرتے رہیں گے ایاز صادق

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہمیشہ صاحب کہوں گا


Numainda Express February 10, 2015
قائداعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔ فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو قیامت تک یاد آتے رہیں گے۔


تیسری چوتھی جماعت کے بچے ہاکی کھیلنا نہیں جانتے خان صاحب کو غلطی سے ہاکی لگ گئی تھی، عمران خان کی پہلے بھی عزت کرتا تھا اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا، قائداعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔


جمہوریت ایک دوسرے کے نقطہ نظر اور مذہبی عقائد کے احترام کا نام ہے۔ پیر کو پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز(پپس) میں پارلیمانی اسٹڈیز کو بطور مضمون پڑھانے کے پروگرام سے متعلق افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہمیشہ صاحب کہوں گا