امریکا پاکستانی گولہ باری روکنے میں ناکام ہو چکا کرزئی

دراندازی اور شیلنگ پر تشویش ہے تاہم جوابی کارروائی کاارادہ نہیں رکھتے


Online October 05, 2012
دراندازی اور شیلنگ پر تشویش ہے تاہم جوابی کارروائی کاارادہ نہیں رکھتے۔ فوٹو: فائل

افغان صدر حامدکرزئی نے اعتراف کیاہے کہ دوطرفہ اسٹرٹیجک معاہدے کے باوجود امریکا پاکستانی سرحد سے افغان سرزمین پر گولہ باری روکنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا، افغانستان کا دفاع کرنے کے قابل نہیں رہا اور نہ ہی وہ اس کیلیے تیار ہے،دراندازی اور شیلنگ پر تشویش ہے تاہم افغانستان جوابی کارروائی کاارادہ نہیں رکھتا۔انھوں نے 2014کے بعد اتحادی افواج کے انخلاکے حوالے سے مغربی میڈیا کے تبصروںکوبے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان عذاب میں مبتلا نہیں ہوگا بلکہ یہ محض مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا اور نفسیاتی جنگ ہے،جس کے ذریعے افغان عوام میں خدشات پیدا کیے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں