یوکرین میں جاری جھڑپوں میں19 فوجیوں سمیت 25 افراد ہلاک

فوجی ہیڈکوارٹرز کے قریب راکٹوں سے حملہ، 2 راکٹ سول آبادی پر گرنے سے7 افراد ہلاک


News Agencies February 12, 2015
فوجی ہیڈکوارٹرز کے قریب راکٹوں سے حملہ، 2 راکٹ سول آبادی پر گرے،7 افراد ہلاک۔ فوٹو: فائل

یوکرین کے بحران زدہ مشرقی علاقوں میں جھڑپوں کے دوران 19 یوکرینی فوجیوں سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کے ترجمان نے کیف میں میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علیحدگی پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں19 فوجی ہلاک جبکہ 78 دیگر زخمی ہوئے، ادھر روس نواز علیحدگی پسندوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شہر ڈونیتسک میں ایک مارٹر حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں، باغیوں نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا، 2 راکٹ سول آبادی پر گرے اور علاقے میں آگ لگ گئی، آگ نے فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقبول خبریں