سانحہ بلدیہ کی جےآئی ٹی رپورٹ عدالتی حکم پر پیش کی گئی شور نہ مچایا جائےمیجرجنرل عاصم باجوہ

جے آئی ٹی رپورٹ عدالت کے حکم پر پیش کی گئی ہے،عاصم باجواہ


INP February 13, 2015
انویسٹی گیشن میں تمام خفیہ اداروں کے نمائندے موجود تھے، اس رپورٹ کے غلط ہونے کا شور نہ مچایا جائے۔عاصم باجواہ، فوٹو؛ فائل

لاہور: پاک فوج کے ترجمان نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ پر اعتراض سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ پر شور نہ مچایا جائے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کسی اورکے کہنے پر نہیں، دوسری دفعہ عدالت کے حکم پر پیش کی گئی، کراچی میں کسی پارٹی کےخلاف نہیں بلکہ بلاامتیازآپریشن کیا جارہا ہے۔ میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عاصم باجوہ سے پوچھا گیا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی رپورٹ کو آپ کتنا درست مانتے ہیں جس پر پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی انویسٹی گیشن میں تمام خفیہ اداروں کے نمائندے موجود تھے، اس رپورٹ کے غلط ہونے کا شور نہ مچایا جائے۔