KARACHI:
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بقا بہت مشکل ہے ۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری میں بقا بہت مشکل ہے،اعتماد اور ثابت قدمی دو اہم عناصر ہیں جو فلم انڈسٹری میں بقا میں مدد دیتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آنا میرا اپنا انتخاب تھا اور میں اپنے کام میں نکھار پیدا کرنے کے لیے سخت محنت کررہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ میرا کیریئر میرے لیے اہم ہے اور اس پر مکمل توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم رائے ہے۔