سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کے ملازم کی زبان کاٹ دی گئی

یہ واقعہ پولیس کے مطابق ایک معمہ بن چکاہے جس میں پولیس کوکوئی سرا نہیں مل رہا


Numainda Express February 18, 2015
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے داماد راجا محمد عظیم نے اپنے ملازم کی زبان کاٹنے کا پراسرار انداز میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جو پولیس کیلیے معمہ بن گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف ایٹ فور میں مقیم راجا محمد عظیم نے نہایت مبہم اورپراسرار مقدمہ نمبر 129 تھانہ مارگلہ میں درج کرایا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا ملازم شاکر باہرگیا۔ اسے ٹیلی فون پر کال کی تو اس کا فون کسی اور نے سنا اور بتایاکہ کسی نامعلوم ملزم نے شاکر کی زبان کاٹ دی ہے۔

ایڈیشنل ایس ایچ اوارشاد نے اعلیٰ پولیس حکام کی مبینہ سفارش پرفوری مقدمہ درج کرلیا لیکن یہ واقعہ پولیس کے مطابق ایک معمہ بن چکاہے جس میں پولیس کوکوئی سرا نہیں مل رہا نہ ہی مدعی فریق سردست کچھ بتانا چاہ رہا ہے۔