صدر ژی پاکستان آئیں گےبھارتی میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں چینی سفیر

چینی سفیر نے اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کی جلد تکمیل پر زور دیا


News Agencies February 19, 2015
چین کے سفیرنے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کر دیا۔فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کر دیا۔

ایک انٹرویو میں چینی سفیر نے کہا کہ چین کے صدر ژی جنگ پنگ اس سال پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی سفیر نے اسکی جلد تکمیل پر زور دیا تاکہ اس کے فوائد دونوں ممالک کے عوام کو پہنچ سکیں۔

مقبول خبریں