آؤ پڑھاؤ امپیریل کالج لاہور کے اساتذہ کو ایوارڈ دیئے گئے

بہترین تدریسی خدمات پر طارق، بلا، ملک نعیم، شازیہ، ڈاکٹر نثار کو ایوارڈز سے نوازا گیا


Numainda Express February 25, 2015
بیک لاہور، ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیزکنال بینک میں آؤ پڑھاؤ کی تقریب میں سینئر رپورٹر یوسف عباسی اساتذہ کو ایوارڈز دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام گزشتہ روز آؤ پڑھاؤ، جو سیکھا ہے سب کو سیکھا، تقریب کا انعقاد امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز کینال بینک لاہور میں کیا گیا۔

اس موقع بہترین تدریسی خدمات پر اساتذہ طارق بلا، ملک نعیم، مدثرفاروقی، بادیہ رضا، شازیہ ایاز، ڈاکٹر نثار احمد، پروفیسر جہانگیر اشرف، عندلیب عباس، فخر احمد اور ڈاکٹرشکیل کو آؤ پڑھاؤ ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ کالج کے چیئرمین منور احمد اور ڈاکٹر سرور نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر استاد طارق بلا نے کہا کہ نئی نسل میں تدریس کے شعبہ کو اپنانے اور جو سیکھا ہے سب کو سیکھانے کا پہلا قدم ایکسپریس میڈیا گروپ نے اٹھایا ہے جو کہ ملک وقوم کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

https://img.express.pk/media/images/ao-parhao/ao-parhao.webp

انھوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں جو بیڑا ایکسپریس میڈیا گروپ نے اٹھایا ہے اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے جس کے لیے ہماری خدمات دن رات حاضر ہیں۔ طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے اساتذہ کے بارے میں مختصر تحریری خیالات آویزاں کیے جس سے ان کے اساتذہ سے محبت اور تکریم ظاہر ہورہی تھی جبکہ اساتذہ کو ایوارڈ ملنے پر طلباء وطالبات نے دل کھول کر داد دی اور ایکسپریس میڈیا گروپ کی کاوشوں کا سراہا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ آؤ پڑھاؤ کو حقیقی معنوں میں رنگ دیں گے اور جو سیکھا ہے سب کو سکھائیں گے۔