عراق میں 7 بم دھماکوں میں 37 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

پہلا دھماکا بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں ہوا ابھی امدادی کارروائیاں شروع بھی نہ ہوسکی تھیں کہ دوسرا دھماکا ہوگیا


News Agencies February 26, 2015
حملوں کی ذمے داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ فوٹو:فائل

لاہور: عراق میں یکے بعد دیگرے7 بم دھماکوں سے37 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا بغداد کے جنوب مشرقی علاقے کی مصروف شاہراہ پر ہوا، ابھی امدادی کارروائیاں شروع بھی نہ ہوسکی تھیں کہ دوسرا دھماکا ہوگیا جس میں24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دیگر واقعات اور دھماکوں سے13افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حملوں کی ذمے داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

مقبول خبریں