سونیا کا15سالہ راج ختم راہول اپریل میں کانگریس کے نئے صدر بنیں گے

نائب صدر نئی ذمے داری سنبھالنے سے قبل ان دنوں خودآگاہی کے لئے 2 ہفتوں کی چھٹیوں پر ہیں۔


News Agencies February 27, 2015
سونیا گاندھی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیشن میں اپنے بیٹے کے لئے کرسی خالی کر دیں گی،فوٹو : فائل

گاندھی خاندان کے سپوت راہول گاندھی اپریل میں ہندوستان کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر بن جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انتخابات میں ناکامیوں کے بعد کانگریس اندرونی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے جا رہی ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس کے44 سالہ نائب صدر نئی ذمے داری سنبھالنے سے قبل ان دنوں خودآگاہی کے لئے 2 ہفتوں کی چھٹیوں پر ہیں۔

بدھ کو کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی کو یہ عہدہ سنبھالے15سال مکمل ہو چکے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ اپریل میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیشن میں اپنے بیٹے کے لئے کرسی خالی کر دیں گی، اطلاعات کے مطابق کانگریس کے نائب صدر نے پارٹی رہنمائوں سے مشاورتی عمل مکمل کر لیا ہے۔

مقبول خبریں