چین نے4کلومیٹرتک دشمن کوریڈار میں آئے بغیرنشانہ بنانیوالاہیلی کاپٹرپاکستان کودیدیا

جدید لڑاکا ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل کیاجائیگا


Numainda Express March 07, 2015
جدید لڑاکا ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل کیاجائیگا. فوٹو: فائل

چین نے ایک جدیدذی 10ہیلی کاپٹرپاکستان کے حوالے کردیاہے جبکہ اس طرح کے دومزیدہیلی کاپٹراس سال پاکستان کودیدیے جائیں گے۔

باخبرذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کویہ ہیلی کاپٹرتحفہ کے طور پر دیا ہے۔ ان جدید لڑاکا ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل کیاجائیگا اورانہیں دہشتگردی کیخلاف جاری کارروائیوں میں استعمال کیا جائیگا،ہیلی کاپٹرمیں یہ صلاحیت بھی شامل ہے کہ یہ 3سے 4کلومیٹرکے فاصلے سے دشمن کو''رڈار'' کی نظرمیں آئے بغیرکامیابی سے نشانہ بناسکتاہے۔