محمود اللہ ورلڈ کپ میں مسلسل2 سنچریاں بنانے والے دنیا کے آٹھویں بیٹسمین بن گئے

بنگلا دیشی بیٹسمین محمود اللہ نے انگلینڈ اور نیوزی کیخلاف سنچریاں اسکور کیں


Sports Desk March 14, 2015
بنگلا دیشی بیٹسمین محمود اللہ نے انگلینڈ اور نیوزی کیخلاف سنچریاں اسکور کیں۔ فوٹو : اے ایف پی

بنگلا دیشی بلے باز محموداللہ نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کر کے ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری بار تہرے ہندسے میں داخل ہونے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔


بنگلہ دیشی بیٹسمین محمود اللہ نےانگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد گذشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف128 کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، یہ ورلڈ کپ میں ان کی لگاتاردوسری سنچری رہی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے آٹھویں بیٹسمین بنے، ان سے قبل سنگاکارا، مارک وا، راہول ڈریوڈ، ڈی ویلیئرز، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ اور سعید انور بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں