بھارتی شہر چندی گڑھ میں کشمیری طلبا کالج سے بے دخل

کالج انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے اسکالر شپ کی مد میں ادائیگی نہ ہونے پر نکالا، طلبا


APP March 17, 2015
کالج انتظامیہ نے حکومت کی طرف سے اسکالر شپ کی مد میں ادائیگی نہ ہونے پر نکالا، طلبا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں ایک کالج میں زیر تعلیم مختلف کورسز کرنے والے50 سے زائد کشمیری طلبا نے ادارے کی طرف سے انھیں بے دخل کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کالج انتظامیہ نے طلبا کو بھارتی حکومت کی طرف سے اسکالر شپ کے وعدوں کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے بے دخل کیا ہے، کشمیری طلبا بھارتی وزیراعظم کی خصوصی اسکالر شپ اسکیم کے تحت رقوم کے اجرا کا مطالبہ کر رہے تھے، طلبا نے چندی گڑھ سے سرینگر میں اخباری نمائندوں کو فون پر بتایا کہ انھیں اسکیم کے تحت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کیمپس اور ہوسٹل سے بے دخل کر دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ بھی انھیں کوئی مدد فراہم نہیں کر رہی۔