بھارت آئندہ سال اپنے طیاروں پر براہموس کروز میزائل نصب کرے گا

سپر سونک براہموس کروز میزائل روس اور بھارت نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے


APP March 21, 2015
سپر سونک براہموس کروز میزائل روس اور بھارت نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت2016 میں اپنے طیاروں پر براہموس کروز میزائل نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق براہموس ایرو اسپیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سدہیر مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ شارٹ رینج سپر سونک براہموس کروز میزائل روس اور بھارت نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ مئی میں پہلی آزمائشی پرواز میں میزائل لانچر کو طیارے پر نصب کیا جائے گا جس کے بعد لانچر اور میزائل دونوں کے ساتھ طیارہ پرواز کرے گا اور آخری مرحلے میں طیارے سے میزائل فائرکیا جائے گا۔