قیمت پرمعاہدہ نہ ہوسکا ایل این جی شپمنٹ تاخیرکا شکار

درآمدی ایل این جی کا پہلا کارگو آج جمعرات26مارچ کو آنا تھا جو اب نہیں آرہا


Numainda Express March 26, 2015
درآمدی ایل این جی کا پہلا کارگو آج جمعرات26مارچ کو آنا تھا جو اب نہیں آرہا۔ فوٹو: فائل

ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ایل این جی کی قیمت کا معاہدہ طے نہ پانے کی وجہ سے ایل این جی کی پہلی شپمنٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ درآمدی ایل این جی کا پہلا کارگو آج جمعرات26مارچ کو آنا تھا جو اب نہیں آرہا ۔ توقع ہے کہ اب یہ شپ29 مارچ کو پہنچے گا اور پہلے شپ کی آمدکے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔