آئی ایم ایف سے 518 کروڑ ڈالر رواں ماہ ملنے کی توقع

بورڈ میں پاکستان کے لیے قرض کی چھٹی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان


Business Reporter March 28, 2015
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی چھٹی قسط کے حصول کے لیے جائزہ مذاکرات26 جنوری سے 5 فروری تک دبئی میں ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی قسط رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔

قرضے کی چھٹی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوگا، بورڈ کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال کے پیش نظر قرضے کی قسط کی منظوری کا امکان ہے جس کے بعد پاکستان کو رواں ماہ کے آخر تک 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوجائیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی چھٹی قسط کے حصول کے لیے جائزہ مذاکرات26 جنوری سے 5 فروری تک دبئی میں ہوئے تھے جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔