امریکا نے طالبان کو کبھی دشمن نہیں سمجھا ڈینیل فیلڈمین

اگرطالبان دہشت گردی چھوڑدیں تووہ افغان حکومت کے معاملات میں شامل ہوسکتے ہیں، ڈینیل فیلڈمین


INP March 30, 2015
اگرطالبان دہشت گردی چھوڑدیں تووہ افغان حکومت کے معاملات میں شامل ہوسکتے ہیں، امریکی نمائندہ برائے افغانستان وپاکستان۔ فوٹو: فائل

امریکی نمائندہ برائے افغانستان وپاکستان ڈینیل فیلڈمین نے کہاہے کہ امریکانے طالبان کوکبھی دشمن نہیں سمجھا، امریکاہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہاہے، پاک افغان سرحدپر امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہاکہ پاکستان کی فوجی قیادت افغانستان کے معاملے پرمتحد ہے۔ افغان تصفیے میں پاکستان کا ایک اہم کردار ہے۔ افغانستان میں پاکستان کے کردارپر افغان صدرسے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ طالبان کے حوالے سے ڈینیل فیلڈمین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری طالبان کاافغان حکومت کے ساتھ پرامن تصفیہ چاہتی ہے۔ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے یانہیں۔ اگرطالبان دہشت گردی چھوڑدیں تووہ افغان حکومت کے معاملات میں شامل ہوسکتے ہیں۔