کوٹریحادثات و واقعات میں بچی سمیت3افراد جاں بحق

جامشورو ٹول پلازہ کے قریب بھکارن کو آئل ٹینکر نے کچل دیا، نوجوان بس سے گر پڑا، نامعلوم شخص ٹرین سے کٹ گیا.


Nama Nigar October 09, 2012
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب بھکارن کو آئل ٹینکر نے کچل دیا، نوجوان بس سے گر پڑا، نامعلوم شخص ٹرین سے کٹ گیا. فوٹو: فائل

مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو اولڈ ٹول پلازہ کے قریب

سپر ہائی وے پر12 سالہ بچی صائمہ بنت سلطان تماچی کوسڑک پارکرتے ہوئے تیز رفتار آئل ٹینکرنے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑگئی، پولیس نے آئل ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور آئل ٹینکر سمیت جامشورو تھانے لے آئی۔بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار بچی بھکارن تھی اور ٹول پلازہ کے قریب جھونپڑیوں کی رہائشی تھی۔

دریں اثنا سپر ہائی وے پر ہی مسافر بسوں میں چیزیں فروخت کرنے والا 24 سالہ غلام مرتضیٰ چانڈیو اچانک بس سے گر پڑا اور کچل کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بس ڈرائیور کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب کوٹری پھاٹک پر ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے نامعلوم شخص ٹرین کے نیچے آ کر کٹ گیا۔

مقبول خبریں