ایرانی وزیر خارجہ 8 اپریل کو پاکستان آئینگے

یمن میں سعودی اتحادکی جانب سے حوثیوں کیخلاف شروع جنگ کے بعدپاکستان اور ایران کایہ اعلیٰ سطح کا پہلارابطہ ہو گا۔


INP April 03, 2015
یمن میں سعودی اتحادکی جانب سے حوثیوں کیخلاف شروع جنگ کے بعدپاکستان اور ایران کایہ اعلیٰ سطح کا پہلارابطہ ہو گا۔ فوٹو: فائل

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف8 اپریل کو پاکستان کادورہ کریں گے۔

جہاں وہ باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یمن میں سعودی اتحادکی جانب سے حوثیوں کیخلاف شروع جنگ کے بعدپاکستان اور ایران کایہ اعلیٰ سطح کا پہلارابطہ ہو گا۔