لطیف آباد کی مسجد میں 7منوزنی قرآن پاک کی زیارت کرائی گئی

حیدرآباد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے قرآن پاک کے اس نادر نسخے کی زیارت کی.


Numainda Express October 09, 2012
حیدرآباد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے قرآن پاک کے اس نادر نسخے کی زیارت کی۔ فوٹو: ایکسپریس

بہاولپور کے رہائشی ساجد ملک نے 7 من سے زائد وزنی قرآن پاک تیار کیا ہے جس کی زیارت گزشتہ روز جامع مصطفیٰ مسجد لطیف آباد نمبر 5 میں کرائی گئی۔

مذکورہ قرآن پاک کُل ایک ہزار چار سو ننانوے صفحات پر مشتمل ہے اور ہر پارہ کی الگ جلد ہے، ہر پارے کا وزن تقریباً 9 کلو سے زائد ہے۔ مذکورہ قرآن پاک کو 5 ماہ اور18 دن کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور سندھ میں اب تک نوابشاہ، سکھر اور میرپورخاص میں اس نادر نسخے کو زیارت کے لیے رکھا جا چکا ہے۔ حیدرآباد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے قرآن پاک کے اس نادر نسخے کی زیارت کی۔

مقبول خبریں