پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز 17 اپریل سے 10مئی تک ہوگی

تین ایک روزہ میچز 17، 19 اور 22 اپریل کو میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔


Sports Desk April 05, 2015
تین ایک روزہ میچز 17، 19 اور 22 اپریل کو میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ فوٹو : فائل

MULTAN: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

گرین شرٹس 13 اپریل کو پہنچیں گے، تین ایک روزہ میچز 17، 19 اور 22 اپریل کو میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ واحد ٹوئنٹی 20 میچ 24 تاریخ کو ہو گا جس کے بعد 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 28 اپریل سے کھلنا میں شروع ہونی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کا میرپور میں6 مئی سے آغاز ہوگا۔