صوبوں کواختیارات منتقل نہ ہوئے توپارلیمنٹ مجرم ہوگی رضا ربانی

سیکریٹریزنے مسائل کے انبارلگادیے،وزارت بین الصوبائی رابطہ کوتحفظات دورکرنیکی ہدایت.


Online/INP October 09, 2012
سیکریٹریزنے مسائل کے انبارلگادیے،وزارت بین الصوبائی رابطہ کوتحفظات دورکرنیکی ہدایت. فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزارتوں کی صوبوںکومنتقلی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو10روز میں وزارتوںکی منتقلی کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات دورکرکے کمیٹی کوآگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جبکہ صوبوںنے وفاق کی جانب سے صوبوں کومستقل ہونے والی وزارتوںکی نئے ناموںسے تشکیل پرشدیدتحفظات کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ وفاق اس فیصلے کاازسرنوجائزہ لے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جہانگیر بدرکی زیرصدارت ہوا،کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب ناصرکھوسہ نے بتایاکہ18 ویں ترمیم ملکی تاریخ میںلینڈ مارک ہے جس میں47موضوع اور17وزار تیں صوبوںکومنتقلی کی گئیںمگروفاق نے وزارتوںکی منتقلی کے بعدنئے ناموں سے وہ وزارتیں بنادیں۔

نئے ناموںسے پرانی وزارتوںکی بحالی لمحہ فکریہ ہے،رضاربانی نے کہاکہ صوبوں کواختیارات کی منتقلی کوکامیاب بنانے کیلیے پارلیمنٹ کامضبوط کردار ضروری ہے پارلیمنٹ نے اگرایسا نہ کیاتویہ تاریخ کی مجرم ٹھہرائی جائے گی،چندعناصر کی ذاتی مفادات کیلیے اگرصوبوںکواختیارات کے منتقلی کورول بیک کیاگیاتویہ وفاق کیلیے خطرناک ہوگی،رکن کمیٹی طاہر شہدی نے کہاکہ نئی وزارتیں قائم کرکے وفاق آئین کی خلاف ورزی کامرتکب ہواہے

مقبول خبریں