وینا ملک نے شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

وینا تین ماہ کے بعد باقاعدہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیں گی،ذرائع


INP April 09, 2015
وینا تین ماہ کے بعد باقاعدہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیں گی،ذرائع۔ فوٹو : فائل

BARCELONA: اداکارہ وینا ملک نے شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور اب دوبارہ شوبز میں واپسی کے لیے پرتول رہی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ وینا ملک کا بیٹا ابھی چھوٹا ہے جس کواس وقت مکمل طور اپنی ماں کی توجہ کی ضرورت ہے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وینا ملک تین ماہ کے بعد باقاعدہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردینگی۔

اس حوالے سے شوبز حلقوں کا کہناہے کہ وینا ملک کی شوبزمیں واپسی سے فلم انڈسٹری سے ہیروئن کا بحران پْر ہوجائے گا۔اگر اداکارہ ریما بھی شوبز میں واپسی کا اعلان کردیں تو اس سے یقینی طور فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی۔