اپناانٹرویو شائع ہونے کے باوجودبھی اخبارات نہیں پڑھتی کنگنا

اپنے انٹرویو پڑھنا شروع کردوں تو خود پسندی کی طرف راغب ہوجاؤں گی ، اداکارہ


Showbiz Desk April 09, 2015
اخبارات میں شائع خبریں ڈسٹرب کردیتی ہیں اسی بنا پرانھیں نہیں پڑھتی، کنگنا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں کبھی اخبارت نہیں پڑھتی یہاں تک کہ اگر میرا انٹرویو بھی شائع ہوا تو بھی انھیں دیکھنے کی کوشش نہیں کی۔

یہ بات انھوں نے کتاب ''دی فرنٹ رو'' کی تقریب رونمائی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی دو مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اخبارات نہ پڑھنے کا یہ مطلب نہیں کی مجھے یہ اچھے نہیں لگتے مگر اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اس میں شائع خبریں مجھے ڈسٹرب کردیتی ہیں اور اسی بنا پرمیں انھیں نہیں پڑھتی ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر اخبارات میں اپنے انٹرویو پڑھنا شروع کردوں تو میں خود پسندی کی طرف راغب ہوجاؤں گی اور میں ایسا بننا نہیں چاہتی ۔

 

مقبول خبریں