داعش نے جنگجوؤں کے علاج سے انکار پر 10 ڈاکٹرز قتل کردیئے غیر ملکی خبر ایجنسی

ڈاکٹروں نے جنگجوؤں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے علاج سے انکار کیا تھا


News Agencies April 10, 2015
داعش کی جانب سے ڈاکٹروں کو قتل کیے جانے کے بعد اس بربریت کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، فوٹو:فائل

BARCELONA: داعش نے اپنے زخمی جنگجوؤں کے علاج سے انکار پر 10 ڈاکٹروں کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے لڑائی میں زخمی ہونے والے جنگجوؤں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے انہیں طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے یہ کہہ کر انکا کردیا گیا کہ وہ دہشت گردوں کا علاج نہیں کرتے جس کےبعد داعش نے عراقی شہرل موصل کے قریب ان ڈاکٹروں کس سروں میں گولیاں مار کرہلاک کردیا گیا۔

داعش کی جانب سے ڈاکٹروں کو قتل کیے جانے کے بعد اس بربریت کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جب کہ داعش نے بعض علاقوں میں اسپتال مکمل طور پر خالی کرادیئے ہیں اور وہاں صرف زخمی جنگجو ہی زیر علاج ہیں۔

مقبول خبریں