جیکولین فرنینڈس دبئی کے ریتیلے ٹیلوں میں گانا عکسبند کروائیں گی

اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے ریلیز ہوچکی ہے


Showbiz Desk April 11, 2015
2009میں فلم الہ دین سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے بھی ریلیز ہوچکی ہے۔ فوٹو : فائل

سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس اپنی آنے والی فلم ''ڈیشوم'' کی عکس بندی کے لیے 20روز کے لیے ابو ظہبی جائیں گی جہاں ورن دھون کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کی جائے گی۔

29 سالہ اداکارہ نے بھارتی اخبار ''ممبئی مرر'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فلم میں میں ورن دھون کے ساتھ ایک اچھوتے اور بولڈ کردار میں نظر آئیں گیں ۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم یں میرے اور ورون پرکچھ سین عکس بند ہوں گے جب کہ ریت کے ٹیلوں میں ایک گانا بھی فلمایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2009میں فلم الہ دین سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے ریلیز ہوچکی ہے جب کہ وہ اس وقت دو ہندی فلموں بنگستان اور ''برادر'' ایک ہالی ووڈ کی فلم '''ڈیفینیشن آف فیر'' اور ایک انگریزی فلم اکارڈنگ ٹو میتھیو میں کام کررہی ہیں اور انھیں رواں برس کے دوران ہی ریلیز کے جانے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں