عدالتی حکم پر صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ درج

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کوٹری کے حکم پر جامشورو پولیس نے صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


Nama Nigar October 10, 2012
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کوٹری کے حکم پر جامشورو پولیس نے صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ فوٹو : فائل

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کوٹری خالد حسین شہانی کے حکم پر جامشورو پولیس نے صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

صوبائی وزیر نے ٹول ٹیکس نہ دینے پر عملے کی بد تمیزی اور ڈرائیور پر تشدد کا مقدمہ جامشورو تھانے میں درج کرایا گیا تھا جس پر ٹول ٹیکس پر موجود ریٹائرڈ کرنل نصیر نے عدالت میں درخواست دائرکی کہ پی پی کی صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو اور ان کے گارڈز نے ٹول ٹیکس عملے کو یرغمال بنا کر شدید ذہنی ٹارچر کیا لہٰذا ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مقبول خبریں