بھارت سے مقابلہ کرنا ہے تو بوڑھی اداکاراؤں کوفارغ کرنا ہو گامتیرا

دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی کو سالوں مہینوں نہیں دنوں میں آباد کیا جائے، متیرا


INP April 16, 2015
دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی کو سالوں مہینوں نہیں دنوں میں آباد کیا جائے، متیرا ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ میر ی نئی فلم ''بلائنڈ لو ''سے پاکستانی سینماانڈسڑی بحال ہو جائے گی ۔

اگر ہم نے بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو فلم انڈسڑی کو ''بوڑھی ''اداکارؤں سے نجات حاصل کر نا ہو گی۔لاہور میں مذکورہ فلم کی شوٹنگ کے موقعہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی کو سالوں مہینوں نہیں دنوں میں آباد کیا جائے جسکے لیے میں نے فلموں میں کام کر نا شروع کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اپنی فلم انڈسڑی سے بوڑھی اداکاراؤں کو فارغ کر دیں تو پاکستانی انڈسڑی کا نہ صرف میعار بہتر ہو جا ئیگابلکہ ہم بھارت کا بھی مقابلہ کر سکیں گے ۔