سپریم کورٹ میں رواں ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کے لیے 5 بینچ تشکیل

بینچ پنجم میں جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل ہوگا۔


INP April 20, 2015
بینچ پنجم میں جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل ہوگا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک نے آج (پیر) سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلیے 5 بینچ تشکیل دیے ہیں۔

بینچ اول میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر، بینچ دوئم میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، بینچ سوم میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس اعجاز اسلم خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمن، بینچ چہارم میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم جبکہ بینچ پنجم میں جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل ہوگا۔