بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے دوران سلومیاں کی طبیعت بگڑگئی

سلمان خان نے صرف دو روز ہی شوٹنگ میں حصہ لیا لیکن طبیعت بگڑنے پر عکسبندی ملتوی کردی گئی ہے۔


Showbiz Desk April 23, 2015
سلمان خان ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہیں فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان جو ان دنوں اپنی نئی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کے سلسلہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہیں۔ان کی طبیعت شدید خراب ہونے کے باعث ان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی شوٹنگ رو ک دی گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان گزشتہ 3 روز سے انفیکشن میں مبتلا ہیں اور وہ شدید درد میں مبتلا ہونے کے باعث مسلسل ادویات کا استعمال کررہے ہیں ۔ فلم کے ترجمان نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دو روز تک ہی جاری رہ سکی اور سلمان خان کے بیمار پڑ جانے کے باعث شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

مقبول خبریں