بھارتی گلوکارہ وفلمساز سمیتا راؤ نے لاہور کی دوسری یاترا مکمل کرلی

گزشتہ برس بھی لاہور آنے کا موقع ملا تھا اوریہاں پرخوب سیر وتفریح کی تھی، سمیتا راؤ


Qaiser Iftikhar April 27, 2015
گزشتہ برس بھی لاہور آنے کا موقع ملا تھا اوریہاں پرخوب سیر وتفریح کی تھی، سمیتا راؤ۔ فوٹو: فائل

ABBOTTABAD: بھارتی گلوکارہ اورفلم میکر سمیتا راؤ نے دوسری بار لاہور کی یاترا مکمل کرلی۔

پاکستان میں قیام کے دوران جہاں سمیتا راؤنے لاہور میں تاریخی مقامات کی سیر کی، وہیں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خاں سمیت دیگر فنکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا بلکہ اپنی فیملی کے لیے شاپنگ بھی کرڈالی۔ لاہور میں قیام کے دوران سمیتا راؤ نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ برس بھی لاہور آنے کا موقع ملا تھا اوریہاں پرخوب سیر وتفریح کی تھی، لیکن اس مرتبہ تومیں خاص طورپر کراچی بھی گئی۔ وہاں کی عمارتوں اورلوگوں کے رہن سہن دیکھ کرمجھے یوں محسوس ہونے لگا تھا کہ میں ممبئی میں ہی ہوں۔ لیکن لاہورکی اپنی ہی بات ہے۔ بادشاہی مسجد، گردوارہ سمیت دیگرمقامات کی سیر کی۔ راحت فتح علی خاں سے ملاقات ہوئی جوبہت یادگار رہی۔