10 کروڑ نہ ملنے پرپریانکانے ریالٹی شو کی جج بننے سے انکار کردیا

فیس کے تنازعہ پر انکار نہیں کیا بلکہ اس کا شیڈول بے حد مصروف ہے، پریانکا


Showbiz Desk April 28, 2015
فیس کے تنازعہ پر انکار نہیں کیا بلکہ اس کا شیڈول بے حد مصروف ہے، پریانکا۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے10کروڑ روپے معاوضہ نہ ملنے پر ایک ریالٹی شوکی جج بننے سے انکار کردیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو گانوں کے رائیلٹی شو ''دی وائس'' کا جج بننے کی پیشکش کی گئی تھی جس پر اداکارہ نے کہا کہ اگر اس کو 10کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے تو وہ جج بننے کو تیار ہیں تاہم پروڈیوسرز نے اس قدر معاوضہ ان کے چینل کی برداشت سے باہر ہونے کا کہتے ہوئے دینے سے انکار کردیا ۔

جس پر پریانکا نے کام کرنے سے انکار کردیا۔دوسری طرف پریانکا کا کہنا ہے انھوں نے فیس کے تنازعہ پر انکار نہیں کیا بلکہ اس کا شیڈول بے حد مصروف ہے وہ پروگرام کے لیے وقت نہیں نکال سکتیں ۔

مقبول خبریں