شاہ رخ نے مقبوضہ کشمیرمیں دوبارہ شوٹنگ کی خواہش ظاہر کردی

میری دادی کا تعلق کشمیر سے تھا اور دوبارہ وہاں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان


Showbiz Desk May 02, 2015
شاہ رخ خان 2013 میں انجہانی یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی آخری فلم جب تک ہے جان کی عکسبندی کے لیے مقبوضہ کشمیر گئے تھے ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید سے ملاقات کی۔

جس دوران اداکار نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ ریاست میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی خواہش کا اظہار کیا مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مفتی سعید نے اس موقع پر شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کی اور ان کی فلم انڈسٹری کے لیے خدمات کو سراہا ۔

اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میری دادی کا تعلق کشمیر سے تھا اور وہ دوبارہ وہاں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کرنا چاہتے ہیں واضح رہے کہ شاہ رخ خان 2013 میں انجہانی یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی آخری فلم جب تک ہے جان کی عکسبندی کے لیے مقبوضہ کشمیر گئے تھے ۔

مقبول خبریں