کترینہ کیف کی فلم ’’فینٹم‘‘ کی ریلیز سے قبل100دن کی بکنگ ہو گئی

میرا کردار ایک جاسوس خاتون کا ہے اور لوگ مجھے ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دیکھیں گے، کترینہ کیف


Showbiz Desk May 07, 2015
میرا کردار ایک جاسوس خاتون کا ہے اور لوگ مجھے ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دیکھیں گے، کترینہ کیف۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف عامر خان کی فلم دھوم کے بعد کامیابی کے نئے سفر پر گامزن ہیں اور ان کی نئی فلم ''فینٹم'' جو 28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے والی کی ریلیز سے قبل ہی پہلے 100 دنوں کی بکنگ ہوچکی ہے واضح رہے کہ 26نومبر 2008 کو ممبئی ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پس منظر میں بنائی جانیوالی اس فلم کی ہدایات کبیر خان دے رہے ہیں جب کہ اس کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں لاہور شہر کی مشہور مارکیٹوں دانہ منڈی اور موتی بازار کی طرز کی عارضی عمارتیں بنائی گئی تھیں جب کہ دکانوں پر پاکستان کی قومی زبان اردو میں ان کے نام تحریر کیے گئے تھے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ بیرون ملک بیروت میں بھی کی گئی ہے ۔کترینہ کیف کا اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرا کردار ایک جاسوس خاتون کا ہے اور لوگ مجھے ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دیکھیں گے ۔

دوسری طرف اداکارہ کے متعلق کچھ عرصہ قبل خبریں گرم تھیں کہ وہ شاہ رخ خان کی آنیوالی رئیس جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیروئن ہیں میں آئٹم سانگ کررہی ہیں اس سلسلہ میں کترینہ کے ترجمان نے ٹوئیٹر پر جاری کیے جانے والے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کترینہ کی ''رئیس'' میں آئٹم سانگ کرنے کی خبریں حقیت پر مبنی نہیں ہیں اور وہ اس وقت اپنی دوسری فلموں ابھشیک کپور کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فتور اورانوراگ باسو کی جگاجاسوس'' میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف کترینہ کیف نے بھی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''جگا جاسوس'' کے میں سین اگست تک عکس بند کرلیے جائیں گے اور اس کے بعد ایکسل انٹرٹینمٹ اور کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجاؤں گی اس لیے میرے لیے کسی دوسری فلم میں آئٹم سانگ کرنے کے لیے وقت نہیں ہے ۔

مقبول خبریں