بپاشا کی ہالی ووڈ فلم ’’ دی لورز‘‘ ڈی وی ڈی پر ریلیز ہو گی

ڈی وی ڈی پر ان فلموں کو ریلیز کیا جاتا ہے جن کے باکس آفس پر مکمل طور پر ناکام رہنے کا یقین ہو، ذرائع


Showbiz Desk May 07, 2015
ڈی وی ڈی پر ان فلموں کو ریلیز کیا جاتا ہے جن کے باکس آفس پر مکمل طور پر ناکام رہنے کا یقین ہو، ذرائع۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کی ہالی ووڈ فلم ''دی لورز'' سنیما گھروں میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے اعلان کے بعد ایک عرصہ تک خبروں کی زینت بنی رہی ہیں۔

رینالڈ جوفی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی اس فلم کا نام ابتدا میں کچھ اور تھا جسے بعد میں ''دی لورز'' کر دیا گیا یہ فلم فلم یورپین سائنس فکشن فلم فیسٹیول2013 میں پیش کی جا چکی ہے اور اسے رواں برس مخصوص سنیما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب فلم کو متعدد مرتبہ التوا میں ڈالنے اور کئی مرتبہ دوبارہ شوٹ کرنے کے بعد ڈی وی ڈی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی وی ڈی پر ان فلموں کو ریلیز کیا جاتا ہے جن کے باکس آفس پر مکمل طور پر ناکام رہنے کا یقین ہو۔

مقبول خبریں