فلم ’’ سٹی آف گاڈ‘‘ کے روبنز سبینو منشیات کے عادی ہوگئے

سٹی آف گاڈ کا موضوع بھی منشیات گروہوں کے درمیان چپقلش اور ان سے پیدا ہونے والا تشدد تھا۔


Showbiz Desk May 08, 2015
سٹی آف گاڈ کا موضوع بھی منشیات گروہوں کے درمیان چپقلش اور ان سے پیدا ہونے والا تشدد تھا۔فوٹو : فائل

MUMBAI: ہالی وڈ فلم '' سٹی آف گاڈ'' کے اداکار روبنز سبینو منشیات کے عادی ہوگئے اور کسمپرسی کا شکار ہو کر سڑک پر آگئے۔

بتایا گیاہے کہ 2002 کی کامیاب فلم ''سٹی آف گاڈ'' میں کام کرنے والے برازیلین اداکار روبنز سبینو سائو پائو لو کی گلیوں میں رہتے ہیں ان کے بارے اطلاع سٹی آف گاڈ کے ڈائریکٹر فرننڈو میریلس نے دی ہے جن کے مطابق ان کو روبنز کو دیکھ کر بے حد دکھ ہوا اور وہ ان کو منشیات کی لت سے چھڑوانے کی کوشش کرینگے ۔ یاد رہے کہ سٹی آف گاڈ کا موضوع بھی منشیات گروہوں کے درمیان چپقلش اور ان سے پیدا ہونے والا تشدد تھا۔

مقبول خبریں